(19 مئی 2026): حج 2026 کے لیے عازمین کی سعودی عرب آمد آخری مراحل میں ہے ان میں ایک سو سال سے زائد عمر کے بزرگ عازم حج بھی شامل ہیں۔
ہاتھ میں چھڑی پکڑے اور تلبیہ پڑھتے ہوئے چہرے پر خوشی اور اظہار تشکر کے احساسات لیے ان بزرگ عازم حج کا تعلق مراکش سے ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق 100 سال سے زائد عمر کے معمر ترین عازم حج رباط سلا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روٹ ٹو مکہ اقدام کے تحت اپنے روحانی سفر پر روانہ ہو چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق معمر عازم حج جب انیشیٹیو کے لاؤنج میں آئے تو ان پر بھرپور توجہ دی گئی اور انہیں حج کے سفر کے لیے آسانی اور اطمینان کے ساتھ روانہ کیا گیا۔
ہاتھ میں چھڑی پکڑے اُن کے چہرے پر تلبیہ پڑھتے ہوئے خوشی کے آثار نمودار تھے۔ اُن کے الفاظ ایک ایسے انسان کے الفاظ تھے، جو ایک صدی کے انتظار کے بعد اپنی زندگی کے بہترین سفر پر روانہ ہو رہا تھا۔
پاسپورٹ کی کارروائیاں ختم کرنے کے بعد بزرگ عازم حج نے سعودی عملے سے بات چیت کی جو قدم قدم پر اُن کے ہمراہ تھا۔
جب عملے نے اُن کی عمر اور روحانی سفر کو مدںظر رکھتے ہوئے خاص دھیان سے اُن کے کاغذات کی کارروائی مکمل کی تو بزرگ عازم کا چہرہ خوشی سے کھل اٹھا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


