جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

سعودی عرب میں ساڑھے 13 ہزار سال قدیم آبادی دریافت!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض (6 مارچ 2026): سعودی عرب کے حائل ریجن میں قدیم انسانی آبادی کے آثار دریافت ہوئے ہیں جو 13 ہزار 500 سال قدیم ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق حائل ریجن کے ساحوت علاقے میں یہ قدیم دریافت ہوئی ہے، جو مملکت کے شاملی جانب پائے گئے ہیں۔

ہیریٹیج کمیشن نے ایکس اکاونٹ پر بتایا ساحوت سائٹ پر ’سرسبز جزیرہ العربیہ‘ منصوبے کے تحت کھدائی میں دریافت ہونے والے آثار قدیمہ کا سائنسی تجزیہ کیا گیا جس میں یہ ثابت ہوا کہ جزیرہ العربیہ کے شمالی سمت میں 13 ہزار 500 برس قبل یہاں انسانی آبادی رہی تھی۔

نیچرکمیونیکیشنز جریدے میں شائع ایک سائنسی تحقیق ایسے نتائج بھی سامنے آئے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ اس عرصے کے دوران انسانی معاشروں کے درمیان ثقافتی تبادلے کا عمل بھی ہوتا تھا۔

تجزیوں میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ اس دور میں علاقے میں چٹانی آرٹ بھی رائج تھا جس کے ذریعے اس دور کے انسان اپنی موجودگی کا اظہار کیا کرتے تھے۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں