ریاض: سعودی عرب کے شاپنگ مالز میں داخلے کے لیے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لازمی قرار دے دی گئیں۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں گزشتہ روز سے مالز، سرکاری اور تعلیمی اداروں میں داخلے کے لیے کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لازمی قرار دی گئی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی حکومت نے مکمل ویکسینشن کے لیے 10 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی تھی جو ختم ہوگئی اب ایسے افراد جو ویکسین نہیں لگوائیں گے انہیں مذکورہ مقامات میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔
سعودی عرب میں وہ افراد جنہوں نے کورونا سے بچاو کے لیے دوسری خوارک نہیں لی ان کے توکلنا پر اسٹیٹس اپ ڈیٹ نہیں ہوگا جس کے باعث وہ مارکیٹوں، سرکاری و نجی اداروں اور تعلیمی اداروں میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔
ویکسین یافتہ افراد کے ایپ پر اسٹیٹس ‘امیون’ ہوگا جبکہ کیو آر کوڈ ‘مکمل درج’ لکھا ہوا آئے گا۔
جبکہ ویکسین کی صرف ایک خوراک لگوانے والوں کے توکلنا اسٹیسٹ پر’ پہلی خوراک ‘ درج کیا جائے جبکہ وہ ایسے افراد جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی ان کے توکلنا سٹیٹس پر ’غیر محفوظ‘ درج ہوگا۔
اسی طرح ایسے افراد جو ویکسین سے مستثنی ہونگے انکے توکلنا اسٹیسٹ پر ’وائرس سے متاثر نہیں‘ درج آئے گا۔