منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

22 فروری کو عام تعطیل کا اعلان، تمام سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض (19 فروری 2026): سعودی وزارت انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے اتوار 22 فروری کو سعودی یوم تاسیس پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی یوم تاسیس اتوار 22 فروری کو منایا جائے گا۔ اس حوالے سے سعودی عرب کی انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت نے 22 فروری کو مملکت میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق اس چھٹی کا اطلاق تمام سرکاری، نجی اور غیر منافع بخش شعبے کے اداروں پر ہوگا۔

واضح رہے کہ یہ تعطیل پہلی سعودی ریاست کے قیام کی علامت ہے، جس کی بنیاد 300 سال پہلے رکھی گئی تھی۔ سعودی فرماں رواں شاہ سلمان نے 27 جنوری 2022 کو شاہی فرمان جاری کر کے 22 فروری کو یوم تاسیس کے طور پر منانے کا حکم جاری تھا، جس کے بعد یہ ہر سال منایا جاتا ہے۔

جبکہ سعودی عرب کا قومی دن، جو کہ تیسری سعودی ریاست کے قیام کا جشن ہے، ہر سال 23 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں