جمعرات, ستمبر 10, 2026
اشتہار

اقامہ اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر 24 ہزار افراد کو سزائیں!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض (17 اگست 2026): سعودی عرب میں ماہ صفر میں اقامہ لیبر اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزی پر 24 ہزار سے زائد افراد کو سزائیں سنائی ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ نے مختلف انتظامی کمیٹیوں کی مدد سے ماہ صفر کے دوران اقامہ، لیبر اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزی پر 24 ہزار 417 کیسز کے فیصلے سنائے ہیں۔

مذکورہ کیسز میں قید، جرمانے اور بے دخلی کی سزائیں سنائی گئی ہیں اور سزا پانے والوں میں مملکت میں مقیم غیر ملکیوں سمیت سعودی شہری بھی شامل ہیں۔

محکمہ پاسپورٹ نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ایک بار پھر متنبہ کیا ہے کہ ’وہ اقامہ، ملازمت اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ٹرانسپورٹ، روزگار، رہائش، پناہ، کسی بھی تعاون یا پردہ پوشی سے گریز کریں۔‘

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ مکہ اور ریاض میں ٹول فری نمبر 911 جبکہ مملکت کے دیگر علاقوں میں 999 یا 996 پر مذکورہ خلاف ورزیوں کی اطلاع دیں۔

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں