ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

عیدالفطر پر 4 روزہ تعطیلات کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب (4 مارچ 2026): سعودی عرب نے نجی شعبے کے لیے عیدالفطر کے موقع پر چار روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

عرب خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت نے نجی اور غیر منافع بخش اداروں کے لیے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

سرکاری ترجمان محمد الرزقی نے اعلان کیا ہے کہ نجی اور غیر منافع بخش اداروں میں عیدالفطر کے موقع پر چار روزہ تعطیلات ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ عید الفطر کی تعطیلات بدھ 18 مارچ ( 29 رمضان) کو کام کے اختتام سے شروع ہوں گی اور چار دن تک جاری رہیں گی۔

ترجمان نے نجی اداروں کے مالکان پر زور دیا کہ وہ لیبر لا کے ایگزیکیٹو ریگولیشن کے آرٹیکل 24 کے دوسرے پیرا گراف میں درج ہدایات کی تعمیل کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں