تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

سعودی عرب: ’50 ہزار ملازمتیں پیدا ہوں گی’

ریاض: سعودی عرب میں کروز سیکٹر کے قیام کیلئے ایک کمپنی بنائی گئی ہے جہاں 50 ہزار ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور سیاحت کا شعبہ بھی ترقی پائے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کروز سیکٹر کا بنیادی مقصد سیاحت کے شعبے کو مملکت میں پروان چڑھانا اور سعودی عرب میں 50 ہزار کے قریب ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی کروز، پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے ذریعے شروع کیا گیا ہے۔ کروز کے لیے ایسے روٹس تیار کیے جائیں گے جن سے لوگوں کو ملک کے ورثے اور ثقافت کو اس طریقے سے دیکھنے کا موقع ملے گا، اس دوران اس بات کا بھی خیال رکھا جائے گا کہ قدرتی وسائل اور ماحولیات آلودہ نہ ہو۔

جدہ میں پبلک ریلیشنز کی 27 سالہ ملازم لائل عبد اللہ کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے مملکت میں ملازمت کا شعبہ متاثر ہوا لیکن کروز سیکٹر کے لیے قائم کی گئی کمپنی سے نوکریوں کے مواقع ملیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ کروز سیکٹر مقامی اور غیرملکیوں دونوں کے مفاد میں ہوگا۔

Comments

- Advertisement -