تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی عرب: میدانِ قصاص میں سزائے موت سے چند لمحے قبل انہونی

ریاض: سعودی عرب میں سزائے موت سے چند لمحے قبل باپ نے بیٹے کے قاتل کو معاف کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی شہر تبوک کے قصاص میدان میں عوض العمرانی نامی شہری نے اپنے بیٹے کے قاتل کو موت دیے جانے سے چند لمحے قبل ہی معافی دے دی۔

سعودی شہری نے قاتل کو اللہ کی خاطر معاف کیا۔ معافی کا اعلان سنتے ہی سزائے موت کا قیدی سجدے میں چلا گیا، تمام رشتہ دار اور احباب نے فیصلے کا پرجوش خیر مقدم کیا۔

سزائے موت کے مجرم نے 5 سال جیل میں گزارے تھے اور سزا کے فیصلے پر عمل درآمد کیا جانا تھا۔

خوشی کی خبر سن کر مجرم نے سجدہ شکر ادا کیا۔ اس دوران اس کے رشتے داروں نے بھی نئی زندگی ملنے پر مبارک باد دی۔ عوض العمرانی نے معافی کا فیصلہ دیت کے بغیر کیا ہے۔

خیال رہے کہ کئی اہل خیر نے مقتول بیٹے کے باپ سے درخواست کی تھی کہ وہ مجرم کو معاف کردے۔

Comments

- Advertisement -