تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

سعودی عرب: پریشانی کا شکار غیرملکی ملازمین کیلئے خوشی کا لمحہ آگیا

ریاض: سعودی عرب میں آجروں کی جانب سے واجب الادا رقم نہ دیے جانے پر مشکلات کا سامنا کرنے والے غیرملکی ورکرز کے لیے اچھی خبر آگئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت کے ماتحت مصالحتی ادارے نے مقیم غیر ملکیوں کے 30 لاکھ ریال واپس دلائے جو آجروں کی جانب سے واجب الادا تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ غیر ملکی تارکین کو مصالحتی عمل کے ذریعے حقوق دلائے گئے، سعودی عرب میں آجروں نے بغیر کسی وجہ سے اجیروں سے معاہدہ ختم کردیا تھا اور اس صورت جو مالیاتی حقوق، الاونس اور واجب الادا تنخواہیں بنتی ہیں وہ بھی نہیں دی گئی تھیں جس کے بعد ایکشن لیا گیا۔

سعودی وزارت افرادی قوت کے ماتحت ادارے مصالحت نے کارکنوں کو تمام مالیاتی حقوق دلادیے۔

خیال رہے کہ وزارت افرادی قوت آجر اور اجیر کے اختلافات نمٹانے کے لیے سب سے پہلے مصالحتی طریقہ کار اختیار کرتی ہے، اس سے قبل بھی کئی مقامی اور غیرملکیوں کو حقوق دلوائے جاچکے ہیں۔

سعودی مصالحتی ادارہ فریقین کا مؤقف سن کر اس کا بغور جائزہ لینے کے بعد فیصلہ سناتا ہے۔

Comments

- Advertisement -