تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

سعودی عرب: دل دہلا دینے والا حادثہ، شہری کی حاضر دماغی کام آگئی

ریاض: سعودی شہری نے حاضری دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کمسن بچے کو آوارہ کتوں کے حملے سے بچا لیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قصیم ریجن کے شہر بریدہ میں بچہ سائیکل چلا رہا تھا کہ اس دوران دو کتے حملے کے لیے لپکے لیکن وہاں سے گزرنے والی کار کے ڈرائیور نے حملہ ناکام بنا دیا۔

ڈرائیور نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے بچے کو بچایا اور کتے موقع سے فرار ہوگئے۔

بچے کے والد سعودی شہری زياد المشيقح نے سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتے جیسے ہی بچے کے پاس آنے لگتے ہیں قریب سے گزرنے والی کار بچے پر حملے کو روک دیتی ہے۔

واقعے کے حوالے سے متعلقہ حکام نے کارروائی کا آغاز کردیا۔

خیال رہے کہ کتے کے کاٹنے سے بچوں کی جان بھی جاسکتی ہے اور اس طرح کے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -