تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی عرب: غیرملکی ورکرز کی بڑی مشکل حل، دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا

ریاض: سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود نے غیرملکی ملازمین کو کمپنیوں سے واجبات دلوا دیے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں غیرملکی کارکنان کو بقایات کی مد میں 60 ملین ریال ملیں ہیں، مشکلات کی شکار کمپنیوں نے 349 ورکرز کو تنخواہیں اور بقایا جات دے دیے۔

وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود نے فروری2021 کے حوالے سے اپنی رپورٹ جاری کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ وزارت نے مشکلات کی شکار کمپنیوں کے ورکرز سے متعلق عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کروایا ہے جس کے بعد ملازمین کو ان کی بقایاجات ملیں۔

متعلقہ وزارت کے ذیلی ادارے نے تنخواہیں اور واجبات نہ دینے والی کمپنیوں کے نمائندوں کو طلب کرکے رقم وصول کی اور خصوصی اکاؤنٹ میں جمع کرایا جس کے بعد ملازمین کو ان کا حق دیا گیا۔

اس ادارے نے ہر کمپنی کے حوالے سے ذیلی اکاؤنٹ قائم کیے ہوئے ہیں۔ ادارہ متاثرہ ورکرز کی فہرست تیار کرتا ہے اور ان کی تنخواہیں تقسیم کرنے کی اسکیم بناتا ہے۔

Comments

- Advertisement -