تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سعودی عرب، مویشیوں میں پُراسرار بیماری پھیل گئی

ریاض: سعودی عرب کے ریجن جازان میں مویشیوں میں پراسرار بیماری پھیل گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق جازان ریجن کی ابوعریش کمشنری کے مزارعین کا کہنا ہے کہ علاقے میں مویشی ایک عجیب و غریب بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں جس کے باعث وہ لاغر ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ بیماری بکریوں میں خاص طور پر تیزی سے پھیل رہی ہے جس کے باعث بڑی تعداد میں جانور ہلاک ہورہے ہیں۔‘

رپورٹ کے مطابق وزارت زراعت کے ماہرین کو ایک ہفتے قبل اطلاع دی گئی تھی جس پر  ٹیم نے بیمار مویشیوں کا معائنہ کیا اور خون کے نمونے لیے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بیمار مویشیوں کا معائنہ کرنے اور خون ٹیسٹ کرنے سے معلوم ہوا کہ جانوروں کو متعدی بیماری لگی ہے، یہ بیماری پھیپھڑوں کو متاثر کرتی ہے اور بہت تیزی سے دوسرے جانوروں کو بھی لگ سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ متعدی بیماری بکریوں کو خاص طور پر لاحق ہوتی ہے اور یہ مشرقی وسطیٰ میں عام ہے، ایک سے دوسری بکری میں بیماری کی منتقلی کا امکان سو فیصد ہے جبکہ اس کی وجہ سے ہلاکت کا امکان 60 سے سو فیصد ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ بیماری اس سے قبل سعودی عرب میں عام نہیں تھی اس لیے اس کا علاج سردست نہیں ہے تاہم اس کا انتظام کیا جارہا ہے۔

وزارت نے مزار عین کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ بکریوں کو الگ کیا جائے اور ان کے بارے میں وزارت کو اطلاع کی جائے تاکہ علاج دستیاب ہوتے ہی فوری فراہمی ممکن ہوسکے۔

Comments

- Advertisement -