تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی عرب: گاڑیوں کے حوالے سے نیا حکم آگیا

ریاض: سعودی عرب میں کرائے پر گاڑیاں دینے والی ایجنسیوں کو یکساں الیکٹرانک ایگریمنٹ رکھنے کا حکم دے دیا گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے رینٹ اے کار ایجنسیوں کو کہا ہے کہ یکم دسمبر سے یکساں الیکٹرک ایگریمنٹ کی پابندی کی جائے۔

ایجنسیوں سے ’نقل‘ ای گیٹ کی ’تاجیر‘ سروس کے ذریعے گاڑیاں کرائے پر حاصل کی جا سکیں گی۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں ’ب‘ زمرے میں شامل تمام رینٹ اے کار ایجنسیوں کے لیے ضروری ہے کہ یکم دسمبر 2021 سے یکساں الیکٹرانک ایگریمنٹ پر عمل کریں۔

سعودی عرب: ٹرانسپورٹ سے متعلق بڑی خبر، پابندی عائد ہونے جارہی ہے!

اسی طرح ’د‘ اور ’ج‘ زمروں میں شامل رینٹ اے کار ایجنسیاں پہلے اور دوسرے مرحلے میں مقررہ ضوابط کی پابندی کا حکم ملا ہے جبکہ اتھارٹی زمرہ ’الف‘ میں شامل ایجنسیوں کے لیے چوتھے مرحلے کے آغاز کا اعلان بعد میں کرے گی۔

سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بتایا کہ یکساں ای ایگریمنٹ کی متعدد خوبیاں ہیں۔ ایک خوبی یہ ہے کہ یہ تمام قانونی دفعات اور تقاضوں کا احاطہ کیے ہوئے ہے۔

اس اقدام سے گاڑی مالکان اور کرائے پر حاصل کرنے والوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے گا۔

Comments

- Advertisement -