تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی عرب : اسکولوں میں داخلے کے لئے تاریخ کا اعلان

ریاض : کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث جہاں دیگر شعبہ جات کی بندش کی گئی تھی وہیں تعلیمی اداروں کو بھی اس پابندی کا  سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے طلباء و طالبات کی تعلیم شدید متاثر ہورہی تھی۔

اس حوالے سے سعودی حکومت نے عوام کی سہولت کیلئے اسکولوں میں داخلوں سے متعلق اعلان کردیا ہے، یہ اقدام نرسری اور پرائمری اسکولوں میں بچوں کے داخلے کے خواہشمند والدین کی آسانی کیلئے اٹھایا گیا ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی وزارت تعلیم نے نرسری اور پرائمری اسکولوں کی پہلی جماعت میں داخلے کے لیے آن لائن رجسٹریشن کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔

وزارت تعلیم نے بیان میں کہا ہے کہ پرائمری اسکول کی پہلی کلاس کے لیے طلبہ پیر 22 جون سے نور سسٹم کے توسط سے رجسٹریشن کراسکتے ہیں جبکہ نرسری کے لیے رجسٹریشن پیر 6 جولائی 2020 سے شروع ہوگی۔

وزارت تعلیم نے بچوں کے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ پرائمری اسکول کی پہلی جماعت اور نرسری میں بچوں کے داخلے کا اندراج مکمل کرانے کے لیے نور سسٹم کے ذریعے مطلوبہ دستاویزات پیش کریں۔

وزارت تعلیم کے بیان کے مطابق اس سال نرسری اور پرائمری اسکول کی پہلی جماعت میں داخلے کے اندراج کے لیے طبی معائنہ فارم کی شرط عائد نہیں کی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -