تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

‘سعودی عرب اگلے 5 برسوں کے دوران ۔۔۔۔۔۔۔۔’

ریاض: سعودی وزارت تجارت ڈاکٹر ماجد القصبی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اگلے 5 برسوں کے دوران مصر کو اپنا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بنانا چاہتا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ماجد القصبی نے کہا کہ مشن کے تحت اگلے پانچ برسوں کے دوران مصر کو سعودی عرب کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بنانا مقصد ہے۔

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں سعودی مصری مشترکہ کمیشن کے اختتام پر سعودی وزارت تجارت نے اپنے ہم منصب نیفین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کی جانب سے ہمسائے اور برادر ملک مصر کے لیے خیر سگالی کے جذبات پہنچانے کے لیے یہاں آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مصر کے ساتھ اقتصادی تعلقات مضبوط بنانے کے لیے کام کررہے ہیں۔

ماجد القصبی نے بتایا کہ اس وقت مصر میں 6285 سعودی کمپنیاں 30 ارب ڈالر سے زیادہ کا سرمایہ لگائے ہوئے ہیں، اسی طرح مملکت میں بھی مصری سرمایہ کار منصوبے لگا رہے ہیں۔

دریں اثنا مصر کی وزیر تجارت نیفین جامع نے بھی دوطرفہ تعلقات کی مزید مضبوطی پر زور دیا۔

Comments

- Advertisement -