تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

سعودی حکومت کی فضائی مسافروں کیلئے بڑی سہولت

ریاض : سعودی محکمہ شہری ہوابازی اور محکمہ مواصلات نے اطمینان دلایا ہےکہ سعودی عرب میں پروازوں کا سسٹم 5جی مواصلاتی نظام سے محفوظ ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سول ایوی ایشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مملکت میں فضائی نقل و حمل کے دوران زیر استعمال ویووز فضائی سلامتی کے لیے مطلوب انتہائی معیاری ہیں۔

یہ فضائی حدود استعمال کرنے والوں کو ہرطرح کی دخل اندازی کے خطرات سے تحفظ دیے ہوئے ہے، دخل اندازی سے کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے کہا ہے کہ مملکت میں پروازوں کے بنیادی ڈھانچے کو پابندی کے ساتھ جدید خطوط پر استوارکیا جاتا ہے، جی فائیو نیٹ ورک کے حوالے سے بھی تمام حفاظتی انتظامات موجود ہیں۔

ترجمان سعودی محکمہ شہری ہوابازی کے مطابق شہری ہوابازی کی عالمی تنظیم ’ایکاؤ‘ نے جو شرائط و ضوابط مقرر کیے ہیں ان پر ہمارے یہاں کا فضائی سلامتی نظام پورا اتر رہا ہے۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مملکت میں فائیوجی نیٹ ورک کے ویووز کا دائرہ دنیا بھر میں40 سے زیادہ ملکوں میں آزمائے ہوئے تکنیکی معیار کے عین مطابق ہے۔

دریں اثناء مقامی میڈیا کے مطابق سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ فضائی کمپنیوں کے حوالے سے آن لائن شکایات پیش کرنے اور وصول کرنے والا نیا سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔

محکمہ شہری ہوابازی نے مزید بتایا ہے کہ مئی2021 کے دوران مسافروں کی جانب سے شکایات کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، مئی کے دوران فضائی کمپنیوں کے خلاف285 شکایات درج کرائی گئیں جبکہ 2020میں مئی میں صرف 165 شکایات کا اندراج ہوا تھا۔

Comments

- Advertisement -