اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

سعودی عرب: ‘فضائی سفر ماضی کی طرح مکمل بحال ہونے جارہی ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی ایئرلائن فلائی ادیل کے چیف ایگزیکو کون کورفیاٹس کا کہنا ہے کہ اندرون ملک فضائی سفر مکمل طور پر ماضی کی طرح بحال ہونے کے قریب پہنچ گئی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں کون کورفیاٹس نے کہا ہے کہ مسافروں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوا ہے اور صورت حال ایسی پیدا ہورہی ہے جیسے کورونا سے پہلے تھی جس کے بعد یہ کہا جاسکتا ہے کہ اندرونی فضائی سفر واضح بحالی کی جانب گامزن ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ تقریباً 3 کروڑ کی آبادی والے ملک سعودی عرب میں دیگر خلیجی ممالک کی بنسبت اندرون ملک فضائی سفر کی سب سے بڑی مارکیٹ موجود ہے، مسافروں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کررہے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اندرون ملک فضائی سفر سو فیصد تک بحال ہوجائے گی ابھی بحالی کی شرح 90 فیصد ریکارڈ کی گئی، کورونا کے باعث فلائی ادیل نے مارچ میں فضائی سروسز معطل کر دی تھیں جبکہ مئی میں دوبارہ آغاز کیا تھا، اکتوبر کے مہینے تک ایئر لائن نے اپنی تمام سروسز مکمل بحال کیں۔

ایئرلائن کے چیف ایگزیکٹو نے مزید کہا کہ رواں سال کے دوران مزید بین الاقوامی پروازیں چلانے کا ارادہ ہے، ریاض سے مزید پروازیں چلانے کا منصوبہ ہے جبکہ جدہ اور دمام سے بین الاقوامی سروسز شروع کرنے کا بھی ارادہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں