تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

سعودی عرب: غیرملکیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی، جلد بڑا اعلان متوقع

ریاض: سعودی عرب میں سعودائزیشن کے تحت غیرملکیوں کی جگہ مقامی شہریوں کو نوکریاں دی جارہی ہیں اور اب میڈیا کے شعبے میں بھی سعودی کام کریں گے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں میڈیا کے شعبے میں سعودائزیشن کی تیاریاں کی جارہی ہیں، اس طرح تارکین وطن کی جگہ بڑی تعداد میں مقامی شہری کام کریں گے، خاص اسامیاں بھی ان کے لیے مختص ہوں گی۔

سعودی وزارت افرادی قوت ایسے پیشوں اور شعبوں کا جائزہ لے رہی ہے جہاں مقامی شہریوں کو بڑی تعداد میں روزگار فراہم کیا جاسکے، جلد میڈیا سیکٹر کے لیے جامع پلان سامنے آئے گا۔

وزارت کا کہنا ہے کہ ذرائع ابلاغ کے شعبے میں سعودائزیشن کی جائے گی، اس حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا جارہا ہے، عنقریب پلان کا اعلان کریں گے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں ایسے تمام اداروں، پیشوں اور سرگرمیوں کی سعودائزیشن قومی پالیسی ہے جہاں زیادہ سے زیادہ شہریوں کو روزگار فراہم کیا جاسکتا ہے۔

میڈیا کا شعبہ ان میں سے ایک ہے جس کی سعودائزیشن وزارت کا اہم ہدف ہے۔

Comments

- Advertisement -