The news is by your side.

Advertisement

سعودی عرب جانے والے اقامہ ہولڈر کیلئے اچھی خبر آگئی

ریاض: سعودی عرب نے مکمل ویکسینیشن والے افراد کو داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا، وہ تمام ممالک جن پرعارضی پابندی تھی وہ اب سعودی عرب جاسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب جانے والے اقامہ ہولڈر کے لیے اچھی خبر آگئی ، سعودی عرب نے مکمل ویکسینیشن والے افراد کو داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ، وہ تمام ممالک جن پرعارضی پابندی تھی وہ اب سعودی عرب جاسکیں گے۔

سعودی وزارت داخلہ کا فیصلہ آئندہ ماہ سے نافذالعمل ہونے کاامکان ہے ، تاحال فلائٹس روانگی کی حتمی تاریخ کا تعین نہ ہوسکا تاہم مسافروں کو تمام حفاظتی تدابیرکی پابندی برقراررکھنا ہوگی۔

اس سے قبل خلیجی ریاست سعودی عرب کی جانب سے چینی کمپنی کی تیار کردہ سائینو ویک اور سائنو فارم ویکسین کی منظوری دے دی، سعودی حکومت کے فیصلے میں کہا گیا تھا کہ چینی کمپنی کی تیار کردہ ویکسین سائینو ویک اور سائینو فارم لگانے والوں کو داخلے کی اجازت ہوگی لیکن بیرون ملک جانے والوں کو منظور شدہ چینی ویکسین کا بوسٹر لگانا ہوگا۔

اس سے قبل سعودی عرب کی وزارت صحت نے فائزر، ماڈرنا، جانسن اینڈ جانسن اور ایسٹرازینیکا کی منظوری دی تھی۔

خیال رہے سعودی عرب میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز کی شرح حیران کن حد تک گرگئی، مملکت میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا کے لگ بھگ ہزار کیسز رپورٹ ہوتے تھے لیکن یہ تعداد گرکر پہلے 700 سے 800 کے درمیان آئی اور اب یہ شرح 400 سے بھی کم ہوگئی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں