ہفتہ, جنوری 24, 2026
اشتہار

سعودی عرب: تعلیمی کمیشن کا اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : کنگ عبدالعزیز فاونڈیشن نے بچوں کی قابلیت اور تخلیقی صلاحیتوں کی جانچ کیلئے موہبہ فاونڈیشن کی مدد کرے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں تعلیم و تربیت کی جانچ کرنے والے کمیشن (ای ٹی ای سی) موہبہ فاونڈیشن کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیا ہے، جس کے بعد دونوں ادارے مشترکا طور پر بچوں کی قابلیت اور تخلیقی صلاحتیوں سے متعلق کام کریں گے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ معاہدے کے تحت ای ٹی ای سی پیشہ ورانہ ترقی پروگراموں کیلئے موہبہ فاونڈیشن کی مدد کرے گا، دونوں ادارے مشترکا طور پر ذہین اور باصلاحیت طالبعلموں کا پتہ لگانے اور آگے لانے کےلیے مسابقت کو فروغ دیں گے۔

یہ تعلیمی اور تربیتی کمیشن نجی تعلیم اور نصاب کے معیار کی جانچ اور منظوری کے لئے نظام کی تیاری، توثیق اور ان کا اطلاق کرتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں