بدھ, مئی 13, 2026
اشتہار

نئے دفاعی معاہدے کی خوشی، ریاض میں پاکستانی اور سعودی پرچموں سے شاندار سجاوٹ

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی دارالحکومت ریاض میں پاکستانی اور سعودی پرچموں سے شاندار سجاوٹ کی گئی ، سجاوٹ دونوں ممالک کے عوام اورقیادت کے مضبوط رشتے کی عکاس ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کو پاکستانی اور سعودی پرچموں سے شاندار انداز میں سجایا گیا ہے۔

شہر کی اہم سڑکیں اور بلند و بالا عمارتیں دونوں ممالک کے پرچموں سے مزین کر دی گئیں، جبکہ کنگ ڈم ٹاور پر پاکستانی اور سعودی پرچم کی پروجیکشن نے ماحول کو مزید دلکش بنا دیا۔

سجاوٹ دونوں ممالک کے عوام اورقیادت کےمضبوط رشتےکی عکاس ہے ساتھ ہی پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی کا خوبصورت اظہار ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں بھی سعودی پرچموں کی بہار دیکھنے میں آئی اور سرکاری عمارتیں برقی قمقموں سے جگمگا اٹھیں۔

مزید پڑھیں : پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا دفاعی معاہدہ

عوام کی جانب سے اس شاندار سجاوٹ کو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کی خوبصورت علامت قرار دیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ ریاض میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان "اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے” پر دستخط بھی کیے گئے، اس معاہدے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہباز شریف نے دستخط کیے۔

معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینا، خطے اور دنیا میں امن و سلامتی کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کرنا اور کسی بھی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاع کو مضبوط بنانا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں