ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

سعودی عرب اور روس کے درمیان تاریخی معاہدہ

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب اور روس نے گزشتہ روز ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس میں دونوں ممالک کے شہریوں کو ویزا فری انٹری کی اجازت دی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاض میں سعودی، روسی انویسٹمنٹ اینڈ بزنس فورم کے دوران سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان جبکہ روس کی جانب سے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے اس اہم معاہدے پر دستخط کیے۔

رپورٹس کے مطابق وزیر توانائی اور سعودی روسی مشترکہ کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان اور توسی نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس معاہدے کے بعد دونوں ملکوں کے پاسپورٹ رکھنے والے شہریوں کو سیاحت، کاروبار یا فیملی وزٹ کے لیے ویزا فری انٹری کی اجازت ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق استثنیٰ کی اجازت ایک کیلنڈر سال کے اندر مجموعی طور پر 90 دن کے لیے ہوگی۔

یہ تاریخی معاہدہ، سفر کو آسان بنانے اور لوگوں کے درمیان قریبی روابط کو فروع دینے کے لیے دونوں ملکوں کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

سعودی عرب میں 13 پاکستانی چوری کے الزام میں گرفتار

اس اقدام سے متعدد شعبوں میں اقتصادی اور ثقافتی تعاون کو تقویت ملے گی اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔

واضح رہے کہ اس استثنیٰ کا اطلاق، ورک، سٹڈی، رہائش یا حج کے لیے نہیں ہوتا، اس کے لیے مخصوص ویزا درکار ہوگا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں