ریاض: سعودی عرب میں وزارت افرادی قوت نے نجی اور غیرمنافع بخش شعبے میں عید الاضحیٰ کی چار روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پرائیوٹ سیکٹر میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا آغاز 9 ذو الحج 1447 ہجری بمطابق 26 مئی 2026 سے ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق وزارت کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ قانونِ محنت کی شق 24 کے مطابق تعطیلات منظور شدہ ضوابط کے مطابق نافذ کی جائیں۔
سعودی عرب میں ذوالحجہ کے چاند سے متعلق اعلان ہو گیا
واضح رہے مملکت میں یکم ذوالحج پیر 18 مئی کو ہوگی جبکہ حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ منگل 26 مئی 2026 کو ہوگا جبکہ عیدالاضحی بدھ 27 مئی کو منائی جائے گی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


