تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی عرب: سالانہ امتحانات کے شیڈول کا اعلان

ریاض : سعودی حکومت نے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کردیا جس کے تحت 10 رمضان سے امتحانات کا آغاز ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ ک مطابق سعودی عرب کی وزارت تعلیم کی جانب سے تیسری سے چھٹی جماعت تک کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری ہوگیا ہے۔

شیڈول کے مطابق امتحانات کا آغاز 22 اپریل سے ہوگا، اور امتحانات ساڑھے 12 بجے سے 2 بجے تک شروع ہوکر سہ پہر تین سے 5 بجے چلیں گے۔

وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ دوسری جماعت کے امتحانات کا آغاز 13 اپریل سے ہوگا جبکہ باقی جماعتوں کے امتحانات 2 مئی سے شروع ہوں گے۔

خیال رہے کہ شاہی فرمان کے تحت عید الفطر کی تعطیلات سے قبل امتحانات مکمل کیے جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -