تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

سعودی عرب میں نقد انعام پائیں

ریاض: سعودی وزارت تجارت کی جانب سے کاروبار سے متعلق جعل سازی، دھوکہ دہی اور غیرقانوی معاشی سرگرمیوں کی اطلاع دینے والے کو نقد انعام دیا جائے گا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں تجارتی جعل سازوں کے خلاف قانون کی گرفت مزید مضبوط کی جارہی ہے، اسی سلسلے میں نقد انعام دینے کا بھی اقدام سامنے آیا ہے۔ وزارت تجارت کے ترجمان عبدالرحمان نے کہا ہے کہ جرمانے کی رقم سے بھی اطلاع دینے والوں کو انعام دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی شہریوں کے نام پر غیرملکیوں کے کاروبار سے متعلق بتانے پر جرمانے کی رقم میں سے 30 فیصد انعام دیا جائے گا، یہ انعامی رقم عدالت کے حتمی فیصلے کے بعد دی جائے گی۔

ترجمان نے کہا کہ صارف متعلقہ اداروں کی آنکھ ہوتے ہیں جو تجارتی ماحول کو دیکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی وزارت تجارت نے جعل سازی سے متعلق اطلاعات دینے والے 19 شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ایک لاکھ 23 ہزار ریال کے انعامات دینے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -