The news is by your side.

Advertisement

سعودی عرب نے حج پیکجز کا اعلان کر دیا

سعودی عرب نے حج پالیسی کے بعد عازمین کے لیے حج پیکجز کا اعلان کر دیا۔ ‏

سعودی وزارت حج و عمرہ نے امسال صحت وضوابط اور ایس اوپیز کو مدنظر رکھتے ہوئے3حج ‏پیکجز کی منظوری دی ہے۔

احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی وجہ سےحج پیکج کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پہلاپیکج گیسٹ ‏اسپیشل ٹاور ہے جس کی فیس16560.50ریال فی کس رکھی گئی ہے۔

دوسرا پیکج گیسٹ اسپیشل ہے جس کی فیس14381.95ریال فی کس ہے جب کہ حج پیکج گیسٹ ‏عوامی خیمہ ہے جو کی فیس12113.95ریال فی کس ہے۔

سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ پیکجز میں تمام خدمات پابندی کے ساتھ فراہم کی جائیں ‏گی۔

واضح رہے کہ وزارت حج و عمرہ نے رواں سال حج کے خواہش مند مقامی اور مقیم غیر ملکیوں ‏کی رجسٹریشن کے پہلے مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے ویب سائٹ جاری کی ہے۔

حج سے متعلق ویب سائٹ پر پہلے مرحلے کے لیے رجسٹریشن کا آغاز آج سے ہوگیا ہے اور ‏رجسٹریشن کا یہ عمل 13 ذی القعدہ کو رات 10 بجے تک جاری رہے گا۔

وزارت کا مزید کہنا تھا کہ اس مرتبہ 60 ہزار عازمین، حج ادا کریں گے۔ خواہش مند افراد کے لیے ‏ویکسینیشن لازمی ہے، اور وہ افراد جن کی صحت بہتر ہو اور وہ کسی قسم کے وبائی مرض میں ‏مبتلا نہ ہوں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں