تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی عرب: مسافروں پر نئی پابندی کا اعلان

ریاض: سعودی عرب میں اندرون ملک پروازوں پر سفر کے لیے کوروناویکسینیشن کی پابندی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 10 اکتوبر(اتوار) سے جن مسافروں نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی ہوگی انہیں اندرون ملک پروازوں پر سفر کرنے نہیں دیا جائے گا۔

سعودی سول ایوی ایشن کے تمام فضائی کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ اندرون مملکت سفر کے لیے اتوار سے ویکسین کی دو خوراکوں پر عمل درآمد کرائیں، بصورت دیگر شہریوں کو سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔

سول ایوی ایشن کی جانب سے ایئر لائنز کو جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ اندرون مملکت سفر کرنے والوں کے لیے دس اکتوبر 2021 سے ویکسینیشن کی دونوں خوراکوں کا نظام فعال ہو جائے گا۔

مسافروں کو بورڈنگ پاس حاصل کرنے سے قبل ویکسینیشن کے بارے میں اپنا اسٹیٹس واضح کرنا ہوگا۔

دوسری جانب وزارت داخلہ کی جانب سے احکامات جاری کیے گئے تھے کہ دس اکتوبر سے وہ افراد جنہوں ویکسین کی دونوں خوراکیں نہیں لی ہوں گی انہیں سرکاری و نجی دفاتر اور تعلیمی اداروں میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -