تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

غیر قانونی لیبر کی خدمات حاصل کرنے والوں کیلئے سخت سزاؤں کا اعلان

ریاض: سعودی حکومت نے غیر قانونی لیبر کی خدمات حاصل کرنے کو سنگین جرم قرار دیتے ہوئے سخت سزائیں نافذ کردی ہیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق محکمہ امن عامہ نے غیر قانونی لیبر کی خدمات حاصل کرنے والوں کیلئے سخت سزاؤں کا اعلان کردیا ہے, جس کے بعد اب غیر قانونی لیبر کی خدمات حاصل کرنے والے تجارتی ادارے پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ عائد کیا جائے گا جبکہ کمپنی کے مالک یا منیجر کو ایک سال سزا قید کی سزا بھی دی جائے گی اور مقامی میڈیا پر اس کی تشہیر ہوگی

محکمے کا کہنا ہے کہ لیبر کی خدمات حاصل کرنے والی کمپنی کو 5 سال کے لیے بیرون ملک سے ورکرز منگوانے پر پابندی بھی عائد کردی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اگر غیر قانونی لیبر کی خدمات حاصل کرنے میں غیر ملکی منیجر یا انتظامیہ ملوث ہوئی تو انہیں ملک سے ڈی پورٹ کردیا جائے گا۔

محکمے نے بتایا کہ یہی سزا اس تجارتی ادارے کو بھی دی جائے گی جو اپنے لیبر کو آزادانہ طور پر کام کرنے کی اجازت دے گا یا کسی اور ادارے میں کام کرنے دے گا یا کسی اور تجارتی ادارے کے لیبر کی غیر قانونی طور پر خدمات حاصل کرے گا۔

Comments

- Advertisement -