جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

سعودی عرب کا یمن کے شہر مارب کے ہوائی اڈے کی تعمیر نو کا منصوبہ

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کے یمن میں متعین سفیر محمد آل جابر نے جنگ زدہ ملک یمن کے وسطی شہر مارب کے ہوائی اڈے کی تعمیر نو کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق محمد آل جابر نے کہا کہ اس منصوبے سے یمنی عوام کے لیے روزگار کے بالواسطہ اور بلا واسطہ ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے، مارب کے ہوائی اڈے سے ہر سال بیس لاکھ مسافر سفر کریں گے۔

سعودی سفیر کے مطابق ہوائی اڈے کو اندرون اور بیرون ملک بین الاقوامی پروازوں کے لیے استعمال کیا جائے گا، شکاگو کے ہوائی اڈے پر کام کرنے والی ایک بین الاقوامی فرم مارب کے ہوائی اڈے کے ڈیزائن پر کام کررہی ہے، اس منصوبے کے علاوہ یمن میں تعمیر و ترقی کے دوسرے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں سے یمن میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، مذکورہ ہوائی اڈے کو حضر موت، الجوف اور شیوہ صوبوں سے تعلق رکھنے والے شہری بھی اندرون و بیرون ملک سفر کرنے کے لیے استعمال کرسکیں گے۔

سعودی ترقی اور تعمیر نو پروگرام کے تحت یمن میں شاہ سلمان تعلیمی اور طبی شہر سیئون اسپتال، الغیضہ میں اسکول اور آب رسائی کا منصوبہ، پانی کے کنویں کھودنے کا منصوبہ اور انسداد دہشت گردی مرکز کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں۔

یہ پڑھیں: شاہ سلمان کی جانب سے یمن کے مرکزی بینک کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد

واضح رہے کہ سعودی عرب نے قبل ازیں یمن کی کرنسی کو سہارا دینے کے لیے اس کے مرکزی بینک میں دو ارب ڈالرز منتقل کیے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں