تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

سعودی حکومت کا گاڑی مالکان کیلئے اہم اعلان

ریاض : سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ تمام گاڑی مالکان اپنی گاڑیوں کے سالانہ معائنے کیلئے متعلقہ محکمہ سے روزانہ صبح سات سے شام سات بجے تک علاوہ جمعہ رابطہ کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں گاڑیوں کے سالانہ لازمی معائنے یعنی (فحص دوری) کے نئے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا ہے، متعلقہ ادارے نے جسے عرف عام میں (فحص دوری) کہا جاتا ہے 8 شوال مطابق اتوار 31 مئی سے تا ہدایت ثانی نئے اوقات متعین کردیے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق گاڑیوں کے معائنے پر مامور ادارے نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ گاڑیوں کا معائنہ نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مقررہ ایس او پیز کے مطابق ہوگا۔

گاڑیوں کا معائنہ کرنے والے اسٹیشنوں کے اوقات کار روزانہ صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک متعین کیے گئے ہیں. یہ ہفتے سے جمعرات تک مؤثر ہوں گے جبکہ جمعہ کو چھٹی ہوگی۔

اعرلامیہ کے مطابق یہ اوقات کار ریاض اسٹیشن ون، ریاض اسٹیشن ٹو، جدہ اسٹیشن ون، جدہ اسٹیشن ٹو، مدینہ منورہ، دمام، الھفوف، طائف، تبوک، حائل، قصیم، الخرج، ابہا، جیزان، نجران، ینبع اور حفر الباطن میں نافذ کردیے گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ الجوف، بیشہ، المجمعہ، باحہ، محایل عسیر، عرعر، القریات، وادی الدواسر، الخفجی، الخرمہ اور الرس میں فحص دوری کے اسٹیشن صبح 7 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک اتوار سے جمعرات تک اور ہفتے کو صبح 7 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھولے جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -