تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی عرب: غیرملکیوں کے لیے ایک اور بری خبر!

ریاض: سعودی عرب میں ملازمت کے مزید دروازے تارکین وطن کے لیے بند کردیے گئے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت کے چھے سرکاری اداروں میں آپریشنل سیکٹر کی سعودائزیشن کا آغاز کیا گیا ہے، جس کے تحت مذکورہ سیکٹر میں غیرملکی کام نہیں کریں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سرکاری اداروں میں ضرورت کا سامان خریدنے کے لیے ورکنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

ورکنگ ٹیموں کو ٹارگٹ دیا گیا ہے کہ وہ ملکی ساختہ سامان کو ترجیح دیں، مقامی صنعتوں کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کریں۔ سعودائزیشن کے ذریعے مقامیوں کو ملازمتیں دی جائیں گی۔

سعودی وزیر صنعت و معدنیات بندر الخریف کا کہنا تھا کہ مقامی اشیا کے استعمال پر توجہ مرکوز کرنے سے تمام اقتصادی طبقوں کا فائدہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سالوں کے دوران اس حوالے سے اصلاحات کے متعدد شاہی فرامین جاری ہوچکے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ مقامی ساختہ اشیا کو ترجیح دی جائے اور قومی معیشت میں ان کا حصہ بڑھایا جائے۔

Comments

- Advertisement -