تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

سعودی عرب: بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کے بعد ایک اور بڑی خبر

ریاض: سعودی شہری ہوابازی کے ادارے کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کے بعد چند گھنٹوں کے دوران مختلف ہوائی اڈوں سے 385 پروازیں روانہ ہوئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہوابازی کے ادارے نے بتایا کہ سعودی عرب کے 9 مختلف ہوائی اڈوں سے 385 بین الاقوامی پروازیں روانہ ہوئی ہیں، سب سے زیادہ بین الاقوامی فلائٹس دارالحکومت ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی ہیں جہاں سے 225 پروازیں چلائی گئیں۔

اسی طرح جدہ کے عبدالعزیزانٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 75 پروازوں نے اڑان بھری جبکہ دمام کے شاہ فہد ہوائی اڈے سے 66 پروازیں چلائی گئیں، کورونا کے پیش نظر سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں جبکہ ہنگامی صورت حال کےلیے پروازوں کی چند نشستیں بھی مختص کی گئی ہیں، ریاض کے کنگ خالد ایئر پورٹ سے پہلی پرواز رات1 بجے کے بعد سرائیوو کے لیے روانہ ہوئی۔

خیال رہے کہ ایک روز قبل سعودی عرب نے عائد کی جانے والی سفری پابندیاں ختم کیں، جس کے بعدملک بھر کے تمام ایئرپورٹس، بندرگاہوں اور سرحدی چوکیوں کو سعودی شہریوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اُن سعودی شہریوں کو سفر کی اجازت ہوگی، جنہوں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں حاصل کرلی ہیں جبکہ ایک خوراک لینے والے وہ افراد بھی سفر کرنے کے اہل ہوں گے جو ٹیکہ لگوانے کے بعد چودہ دن گزار چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -