اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

سعودی عرب: گاڑی مالکان اور ڈرائیوروں کیلئے ایک اور اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں آن لائن پلیٹ فارم ‘ایفا’ کے ذریعے ٹریفک چالان میں رعایت کی تردید کردی گئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں ٹریفک چالان کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے قائم کیے جانے والے پورٹل ’ایفا‘ کی جانب سے چالان میں 20 فیصد رعایت دینے کی خبر کی تردید آگئی۔

ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پورٹل کی جانب سے ٹریفک پولیس کی خلاف ورزیوں پر چالان کی رقم میں 20 فیصد رعایت دیئے جانے کی باتیں بے بنیاد ہیں جنہیں پورٹل سے منسوب کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

انتظامیہ نے وضاحت پیش کی کہ رعایت سے متعلق کوئی خبر پورٹل پر جاری نہیں ہوئی نہ ہی چالان کی رقم میں کسی قسم کی رعایت دینا پورٹل کے دائرہ اختیار میں شامل ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب مین ’ایفا‘ کے عنوان سے قومی پورٹل لانچ ہوا ہے جو قومی مرکز برائے معلومات اور مصنوعی ذہانت کی اتھارٹی کے اشتراک سے قائم کیا گیا، اس پلیٹ فارم پر ٹریفک چالان کی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

ایفا پورٹل سے سعودی شہری، مقیم غیر ملکی اور وزٹرز کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی صورت میں ہونے والے چالان کے بارے میں مصدقہ معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں