تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سعودی عرب: ملازمت کے بعد ایک اور نیا قانون منظور

ریاض: سعودی عرب میں وژن 2030 کے تحت اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، حالیہ دنوں ملازمت سے متعلق نئے اصولوں کا نفاذ ہوا اور اب گداگری کے حوالے سے بھی نیا قانون منظور کرلیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی مجلس شوریٰ نے انسداد گداگری قانون کی منظوری دے دی جس کے تحت گداگری کے رواج کو ختم کرنے کے لیے ایکشن لیا جائے گا، نئے قانون میں سزائیں بھی مقرر کی گئی ہیں۔

سعودی عرب میں گداگری کے خلاف مہم کا افتتاح کر دیا گیا اُردو پوائنٹ انٹرنیشنل

مملکت میں مجلس شوریٰ کا ورچول اجلاس ہوا جس میں یہ اہم اقدام سامنے آیا۔

نئے قوانین میں بھیک مانگنے والوں کے سماجی، ذہنی، معاشی اور صحت حالات کی اصلاح کا طریقہ کار مقرر کیا گیا ہے، تاکہ سعودی عرب سے گداگری کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکے۔

حکمت عملی کے تحت گداگر بھیک کے بجائے سرکاری ونجی اداروں کی خدمات سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ اجلاس میں شوریٰ اراکین نے مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو کی۔

Comments

- Advertisement -