جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

سعودی عرب کے نئے مفتی اعظم کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض(25 ستمبر 2025): خانہ کعبہ کے امام شیخ صالح بن حُمید کو سعودی عرب کے نیا مفتی اعظم مقرر کردیا گیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق خانہ کعبہ کے امام شیخ ڈاکٹر صالح بن حُمید کو سعودی عرب کے نئے مفتی اعظم اور علماء کی سینئر کونسل کے سربراہ ہوں گے۔

شاہی عدالت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ تقرری سابق مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللّٰہ آل الشیخ کے انتقال کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔

نئے مفتیِ اعظم خانہ کعبہ کے سابق امام اور ممتاز عالمِ دین ہیں، شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید 1949 میں سعودی شہر البوکریہ میں پیدا ہوئے، وہ طویل عرصے سے علمی و دینی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور 1984 سے خانہ کعبہ کے امام کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

اس کے علاوہ وہ میدان عرفات میں مسجد نمرہ میں خطبہ حج کی امامت بھی کر چکے ہیں، جسے عالم اسلام میں بڑی اہمیت حاصل ہے، علماء کا کہنا ہے کہ شیخ صالح بن حمید کی تقرری سعودی عرب کے علمی و مذہبی اداروں کے لیے ایک نئی سمت متعین کرے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں