تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

سعودی عرب: کیا بین الاقوامی پروازیں 17 مئی سے پہلے بحال ہورہی ہیں؟ اہم خبر

ریاض: سعودی ایئرلائن(السعودیہ) کی جانب سے یکے بعد دیگرے ٹوئٹس سے مقامی اور غیرملکیوں کو گمان ہونے لگا ہے کہ بین الاقوامی پروازیں جلد بحال ہونے جارہی ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عریبین ایئرلائنز نے دو روز قبل ٹوئٹ کیا تھا کہ ‘کیا آپ نے سفری بیگ تیار کرلیے’ اور اب دوسرے ٹوئٹ میں لکھا گیا ہے کہ ‘اپنی منزل شیئر کریں’۔

السعودیہ کی جانب سے مذکورہ بالا ٹوئٹس سے سعودیوں اور غیرملکیوں کو گمان ہورہا ہے کہ بین الاقوامی پروازیں ممکنہ طور پر 17 مئی سے پہلے بحال ہوسکتی ہیں اور شہری جلد پابندی کے خاتمے کے منتظر ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز سعودی ایئرلائن کے عہدیدار نے وضاحت دی کہ السعودیہ کے ٹویٹ(آپ نے سفری بیگ تیار کرلیے) کا مطلب یہی ہے کہ بین الاقوامی سفر پر عائد تمام پابندیاں 17 مئی سے ختم ہونے جارہی ہیں۔

سعودی عرب: ‘آپ نے سفری بیگ تیار کرلیے؟’ بین الاقوامی پروازوں کے حوالے سے بڑی خبر

السعودیہ کے معاون ڈائریکٹر جنرل خالد طاش نے کہا ہے کہ ایئرلائن نے 17 مئی 2021 سے بین الاقوامی پروازوں کے لیے اپنی تیاری مکمل کیے ہوئے ہے، محکمہ شہری ہوابازی نے یہ تاریخ پہلے سے ہی طے کررکھی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی حکام کی جانب سے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کی تاریخ 17مئی مقرر ہے۔

Comments

- Advertisement -