The news is by your side.

Advertisement

سعودی عرب: گاڑی مالکان اور ڈرائیورز متوجہ!

ریاض: سعودی محکمہ ٹریفک نے سڑکوں پر کیے جانے والے جرمانوں سے متعلق اہم وضاحت پیش کی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق محکمہ کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈرائیوروں یا گاڑی مالکان پر جرمانے عائد جاتے ہیں۔

سعودی محکمہ ٹریفک نے ایک سوال کے جواب میں مذکورہ وضاحت پیش کی اور یہ بھی کہا کہ ٹریفک کے نئے نظام میں جرمانوں کی اعلیٰ سطح ٹریفک بورڈ کے فیصلے کے بعد نافذ کی جاتی ہے۔

سعودی عرب: سڑک پر قیامت ٹوٹ پڑی، دل دہلا دینے والا واقعہ

محکمہ کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک خلاف ورزیوں کی سنگینی کے اعتبار سے سزا میں سختی کے لیے جرمانوں کی اعلی سطح کا نفاذ کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب سعودی ریجن عسیر میں پیش آنے والے خطرناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ حادثہ ٹرک اور کاروں کی ٹکر سے رونما ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں