تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

سعودی عرب: دو سال بعد پابندی ختم، براہ راست فضائی سروس بحال

ریاض: سعودی عرب اور عراق کے مابین براہ راست فضائی سروس بحال ہوگئی، عالمی کورونا وبا کے پیش نظر تقریباً دو سال سے یہ پابندی عائد تھی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کووڈ 19 کے باعث سعودی عرب اور عراق کے مابین تقریبا دو برس سے معطل فضائی سروس جمعرات کی شب سے بحال کردی گئی ہے۔

رپورٹ میں عراقی وزارت نقل وحمل کے ذرایع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ پابندی ختم کرکے دونوں ممالک کے درمیان فلائٹ آپریشن بحال کی جارہی ہے۔

اس حوالے سے عراق کے خبررساں ادارے نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ دونوں مالک کے مابین مقررہ ضوابط طے کیے جانے کے بعد فضائی سروس مقررہ ایس اوپیز کے تحت بحال کی جارہی ہے۔

فلائٹ آپریشن کی بحالی سے عراقی عمرہ زائرین کو بھی سفری سہولت میسر آئے گی۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے بعد دیگر ممالک کی طرح مملکت میں بھی بین الاقوامی فضائی سروس معطل کردی گئی تھی تاہم مرحلہ وار آپریشن بحال ہوا لیکن اب بھی کئی ممالک براہ راست سعودی عرب نہیں آسکتے۔

Comments

- Advertisement -