تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سعودی عرب: مخصوص مہندی کے استعمال پر پابندی

ریاض: سعودی عرب میں مخصوص مہندی کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی فوڈ اینڈ ڈرگس اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) نے تین قسم کی مہندی استعمال کرنے پر پابندی لگا دی ہے، بتایا گیا ہے کہ ان میں بیکٹیریا کی مقدار مجوزہ حد سے زیادہ پائی گئی ہے۔

ایس ایف ڈی اے کا کہنا ہے کہ سعودی مارکیٹوں میں موجود تین قسم کی مہندی کے نمونے لے کر لیبارٹری بھیجے گئے تھے، ان نمونوں کے معائنے سے معلوم ہوا کہ ان میں بیکٹیریا اور جراثیم کی مقدار مقررہ حد سے بہت زیادہ ہے۔

مذکورہ مہندی برانڈز میں حمانی حنا بلیک وِدھ بخور، حمانی حنا ریڈ وِدھ زعفران، اور حمانی حنا براؤن وِدھ روز شامل ہیں۔

فوڈ اینڈ ڈرگس اتھارٹی کے مطابق شخصی سنگھار کی مصنوعات میں ضرورت کے مطابق بیکٹیریا شامل کیے جاتے ہیں لیکن اس کے لیے ایک حد مقرر ہے، ان اشیا میں غیر مضر صحت بیکٹیریا ہی شامل کیے جانے کی اجازت ہے۔

سعودی اتھارٹی نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ مہندی کی مذکورہ اقسام میں سے کوئی بھی استعمال نہ کریں، اگر ان کے پاس یہ موجود ہوں تو اسے فوری طور پر تلف کیا جائے۔

صارفین کو یہ ہدایت بھی کی گئی کہ اگر وہ ان مہندی اقسام سے متعلق مزید معلومات لینے کے خواہش مند ہوں تو اتھارٹی کی ویب سائٹ پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -