تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سعودی عرب: بینک اکاؤنٹ ہولڈرز خبردار!

ریاض: سعودی عرب میں نیشنل کمرشل بینک(این سی بی) نے اکاؤنٹ ہولڈرز کو خبردار کیا ہے کہ وہ موبائل پر موصول ہونے والے کسی بھی پیغامات پر کان نہ دھریں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کئی بینک صارفین کو موبائل پر پیغامات موصول ہورہے ہیں جن میں انہیں کوائف ایڈیٹ کرانے کا کہا جارہا ہے۔ تاہم نیشل کمرشل بینک نے ان میسیجز کو جعلی قرار دیتے ہوئے شہریوں کو تلقین کی ہے کہ وہ نظر انداز کریں۔

این سی بی نے اکاؤنٹ ہولڈرز کو اطمینان دلایا ہے کہ ان کے کھاتے محفوظ ہیں، ہمارے ای چینلز بہت مؤثر انداز میں کام کررہے ہیں، صارفین اپنی نجی معلومات خفیہ رکھیں۔

سعودی عرب، بینکوں کے درمیان رقوم کی منتقلی کا نیا نظام متعارف

بینک نے کہا کہ موبائل پر بھیجے جانے والے فرضی پیغامات پر کوئی ردعمل ظاہر نہ کریں۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں متعدد بینک صارفین نے نیشنل کمرشل بینک میں شکایت درج کرائی تھی کہ انہیں کوائف اپڈیٹ نہ کرنے پر رقم کی کٹوتی کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -