پیر, جون 8, 2026
اشتہار

سعودی عرب نے بڑی پابندی لگادی

اشتہار

حیرت انگیز

مکہ مکرمہ: سعودی عرب حج آپریشنز میں شریک سول ڈیفنس فورسز نے آج سے مقدس مقامات کے اندر حجاج کرام کے رہائشی مراکز اور سرکاری دفاتر میں تمام اقسام اور سائز کے مائع گیس سلنڈرز لانے اور ان کے استعمال پر مکمل پابندی کی تصدیق کر دی ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام سول ڈیفنس کی جانب سے حج سیزن 2026 کے دوران آگ لگنے کے خطرات کو کم کرنے کے لیے کی جانے والی جامع حفاظتی کوششوں کا حصہ ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مقدس مقامات پر اگر گیس سلنڈرز یا کھانا پکانے والا چولہا استعمال ہوتا ہوا پایا گیا تو اسے فوری طور پر ضبط کر لیا جائے گا، اور متعلقہ سیکیورٹی اداروں کے تعاون سے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سول ڈیفنس کے مطابق، انسدادی نگرانی کی ٹیمیں منیٰ، مزدلفہ اور عرفات کے مقدس مقامات پر گیس کے استعمال کو روکنے کے لیے مانیٹرنگ اور تفتیشی مہم تیز کریں گی۔

سعودی عرب میں زائرین کے لیے تھری ڈی انٹرایکٹو نقشوں کی سہولت کا آغاز

حجاج کرام کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے مقدس مقامات کی حدود میں واقع تمام مقامات اور سہولیات کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں