یہ
ریاض: سعودی عرب میں پبلک پراسیکیوشن نے ‘ٹریفک قوانین’ سے متعلق انتباہی پیغام جاری کیا ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی پبلک پراسیکیوشن نے اپنے پیغام میں ڈرائیوروں کو خبردار کیا کہ تیز رفتاری بڑا جرم ہے جو قابل مواخذہ ہے۔
پیغام میں کہا گیا کہ حد رفتار سے تجاوز کرنا نہ صرف ڈرائیور کے لیے خطرناک ہے بلکہ دوسرے لوگوں کے لیے بھی جان لیوا ہوسکتا ہے، اسی لیے گاڑیاں رکھنے والے افراد خیال کریں۔
سعودی پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ جس شاہراہ پر 140 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے گاڑی چلانے کی اجازت ہے اور وہاں 30 کلو میٹر فی گھنٹہ اضافی رفتار چلائی گئی تو جرم شمار ہوگا۔
اسی طرح 120 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار والی شاہراہ پر 50 کلو میٹر فی گھنٹہ اضافی رفتار سے گاڑی چلائی گئی اور اس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا تو یہ بھی جرم سمجھا جائے گا۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانے اور جیل کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔