تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

سعودی عرب: ملازمین ہوجائیں ہوشیار!

ریاض: سعودی قانون مشیروں نے کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ایسے ملازمین کے خلاف کارروائی کریں جو انتہا پسند تنظیموں کو سوشل میڈیا پر فالو کرتے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں قانونی مشیروں نے خبردار کیا ہے کہ انتہا پسند تنظیموں اور منحرف افکار کے حامل افراد کے اکاؤنٹ کو فالو کرنا جرم ہے جس پر سخت سزا بھی مقرر ہے۔

مشیروں نے متنبہ کیا ہے کہ دہشت گرد یا تنظیموں کے علاوہ منحرف افکار کے حامل افراد کے اکاؤنٹ دیکھنا بھی جرم ہے، ایسی صورت میں بھی ایکشن لیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ انتہا پسند تنظیموں اور منحرف افکار کے حامل افراد کو فالو کرنے پر 8 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے، سرکاری اداروں اور نجی کمپنیوں کو اختیار ہے کہ وہ انتہا پسند تنظیموں اور منحرف افکار کے حامل افراد کو فالو کرنے پر اپنے ملازمین کا احتساب کریں تاکہ انہیں سزا دلائی جاسکے۔

خیال رہے کہ سعودی قوانین کے تحت ہر اس شخص کو زیادہ سے زیادہ 8 سال اور کم سے کم سے 3 سال قید کی سزا ہوگی جس نے دہشت گرد تنظیم کی تائید کی یا دہشت گردانہ عمل کی حمایت کی۔

مذکورہ بالا صورت میں ہمدردی کا اظہار کرنا بھی دہشت گردی تصور کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -