تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

خوبصورت فن تعمیر : سعودی آرکیٹکچر نے بڑا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

ریاض : سعودی آرکیٹکچر نے اپنے کام میں انفرادیت اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کی خوبصورت عمارت کا ڈیزائن بنانے کا عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اپنی انتہائی خوبصورتی کے لیے مشہور عمارت نے انوکھے منفرد اور جدید فن تعمیر کے ڈیزائن کے لیے ایک معتبر اور بڑا ایکسلینس ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس عمارت کو دنیا بھر میں مشہور زھا حدید آرکیٹکٹ نے ڈیزائن کیا ہے، کنگ عبد اللہ پٹرولیم اسٹڈیز اینڈ ریسرچ سینٹر کی اس عمارت کو امریکن کنکریٹ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے عمدہ فن تعمیر پر یہ خاص امریکن ایوارڈ دیا گیا ہے۔

کے اے پی ایس آر سی نے سعودی عرب میں ہنی ویل اسمارٹ بلڈنگ ایوارڈ "زبردست عمارت” کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ اپنی نوعیت کی منفرد چھ کونوں والی اس عمارت کو دیکھ کر شہد کے چھتے کی ساخت کی مشابہت کا احساس ہوتا ہے۔

اس عمارت کے کیمپس کے قریب چہل قدمی کرتے ہوئے عمارت کا بیرونی حصہ انتہائی خوبصورت منظر پیش کرتا ہے، زبردست اور منفرد ڈیزائن والی اس عمارت میں انرجی کمپیوٹر سینٹر، انرجی نالج سنٹر، کانفرنس ہال، نمائش ہال، آڈیٹوریم، ریسرچ لائبریری اور عبادت کے لیے مخصوص جگہ شامل ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادرے کے مطابق اس عمارت کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں استعمال کیا گیا 30 فیصد میٹریل ری سائیکل شدہ مواد سے بنا ہوا ہے، اس کے علاوہ سورج کی حدت سے محفوظ رکھنے کے لیے عمارت کو شمال اور مغرب کی جانب سے راستہ دیا گیا ہے جس کے باعث عمارت کا اندرونی ماحول خوشگوار رہتا ہے۔

سعودی آرکیٹکچر مختار الشعیبی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ زھا حدید کی جانب سے یہ عمارت اسٹیل کو انتہائی پیچیدہ طریقے سے تیار کرکے بنائی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس عمارت کو بنانے والے ٹھیکیدار نے اسٹیل کے کام میں ایک ایک جوڑ لگانے اور پھر اس پر چادریں فکس کرنے کے لیے انتہائی محنت کی ہے اور اب یہ عمارت سعودی عرب میں اس کے لیے ایک یادگار حیثیت کے طور پر موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ زھا حدید آرکیٹکٹ (زیڈ ایچ اے )کے منفرد منصوبے ہمیشہ غیر معمولی غیر روایتی اور تخلیقی رہے ہیں، میرا خیال ہے کہ پوری دنیا میں شاید اس جیسی کوئی اور عمارت ہی نہیں ہے۔

سعودی ماہر مختار الشعیبی نے زھا حدید آرکیٹکٹ کے کام کو مملکت کے لیے پسندیدہ قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ ملنے پر ہم مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ سعودی آرکیٹکچر نے بھی فن تعمیر کے میدان میں متعدد ایوارڈ حاصل کر رکھے ہیں ان میں فن تعمیر کے لیے خاص آغا خان ایوارڈ بھی شامل ہے۔

ریاض ایک خوبصورت شہر ہے جس میں بہت سی دیگر منفرد عمارتیں بھی موجود ہیں ان میں کنگ عبداللہ فنانشل سٹی اور زیڈ ایچ اے کا ٹرین سٹیشن بھی شامل ہے۔

الشعیبی نے کہا کہ میں سعودیوں کو اس فن میں دلچسپی لیتے دیکھ کر فخر محسوس کرتا ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ مملکت میں بھی بہت سارے بڑے پروجیکٹس آرہے ہیں اور میں ان کو دیکھنے کا بڑی شدت سے انتظار کررہا ہوں۔

Comments

- Advertisement -