تازہ ترین

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

سعودی عرب: شہری ہوجائیں ہوشیار!

ریاض: سعودی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ الجوف، تبوک اورحدود شمالیہ ریجنوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی اور تیز ہوائیں بھی چلیں گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کے قومی مرکز نے سعودی عرب کے مختلف ریجنوں اور وہاں موجود شہروں کی موسمی صورت حال سے متعلق پیشگوئیاں کیں۔ متعلقہ ادارے کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں اور بارش کا سلسلہ مدینہ منورہ اور حائل ریجنوں کے متعدد علاقوں تک بھی پھیل سکتا ہے۔

امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مکہ مکرمہ میں 35 سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم 8 سینٹی گریڈ طریف میں ریکارڈ کیا جاسکتا ہے، شمالی سعودی عرب کے پہاڑوں کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے جانے کا بھی امکان ہے۔ موسم پر نظر رکھنے والے ماہرین نے بتایا ہے کہ مملکت کا موسم مستحکم رہے گا۔

یہ بھی پیش گوئی کی گئی ہے کہ سعودی عرب کے علاقے تبوک خصوصاً جنوب مغرب، ساحلی مقامات ضبا، القریات، رفحا، عرعر، الوجہ اور املج سے شدید سردی کی لہر کا آغاز ہوگا۔

اسی طرح سعودی عرب کے دیگر شہروں میں بھی سردی کی شدت میں اضافے اور بارش کا امکان ہے۔

Comments

- Advertisement -