پیر, نومبر 11, 2024
اشتہار

سعودی عرب: ڈرائیور ہوجائیں خبردار!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی دارالحکومت سے خود کار نظام کے تحت ٹیکسیوں کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کرنے کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے خبردار کیا کہ ٹیکسیوں کی متعدد خلاف ورزیاں آن لائن ریکارڈ ہوں گی، پہلے مرحلے کا آغاز ریاض سے کیا جائے گا۔

اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ٹیکسیوں کو روک کر یہ دیکھا جائے گا کہ آیا آپریشنل کارڈ مؤثر ہے یا اس کی میعاد ختم ہو گئی ہے، جبکہ خلاف ورزیاں آن لائن رپورٹ ہوں گی۔

- Advertisement -

سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا کہ یہ بھی چیک کیا جائے گا کہ آیا ٹیکسی ڈرائیور کے پاس خصوصی ڈرائیونگ کارڈ ہے یا نہیں، ٹریفک اہلکار گاڑی کا آپریشنل کارڈ بھی تصدیق کے لیے طلب کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ مملکت میں پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی اس سے پہلے کہہ چکی ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کی خلاف ورزیاں خودکار سسٹم کے تحت ریکارڈ کی جائیں گی۔

ٹیکسیوں کے بعد بسوں اور ٹرکوں کی خلاف ورزیاں بھی آن لائن ریکارڈ کی جائیں گی۔ خلاف ورزیوں کے اندراج کا پروگرام ٹریفک سلامتی پروگرام کے تعاون سے انجام دیا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں