تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

سعودی عرب؛ کورونا پابندیوں سے متعلق بڑا فیصلہ

سعودی عرب میں کورونا پابندیوں میں 20 روز کی توسیع کر دی گئی۔

4فروری کو حکومت کی جانب سے بڑھتے کورونا کیسز کے پیش نظر سخت پابندیوں اور ایس او پیز پر سختی سے ‏عملدرآمد کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔

پابندیوں کے مثبت نتائج سامنے آنے پر معاشرے کی سلامتی، شہریوں کی صحت اور ان کا تحفظ یقینی بنانے کے ‏لیے پابندیوں میں 20 روز کی توسیع کی گئی ہے۔

سعودی وزارت داخلہ نے پابندیوں کی مخالفت پر سخت سزاوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ریسٹورنٹس کی جانب ‏سے پابندیوں کی خلاف ورزی کی گئی تو سخت سزائیں دی جائیں گی۔

شادی کی تقریبات میں 20 افراد سے زائد کی شرکت ممنوع قرار دے دی جب کہ ریسٹورنٹ کے اندر کھانے پر بھی ‏پابندی عائد کر دی۔

تمام شہروں کے ہزاروں ریستورانوں اور قہوہ خانوں میں ٹیبل سروس پر پابندی عائد ہے، خلاف ورزی پر سخت سزا ‏دی جائے گی۔

سینما گھر اور انڈور تفریحی مراکز، گیمز کے مقامات، شاپنگ سینٹر اور اسپورٹس سینٹر مزید 20 روز تک بند رہیں ‏گے،کرونا ایس او پیز کی پابندی کروانے کے لیے نگراں ٹیمیں بڑے پیمانے پر چھاپہ مہم چلائیں گی۔

قبرستانوں میں جنازے کی نماز 24 گھنٹے میں کسی بھی وقت ادا کی جاسکتی ہے، یہ سہولت بھیڑ بھاڑ کو روکنے ‏کے لیے دی جارہی ہے۔ قبرستانوں میں جنازے کی نماز کی جگہیں متعین ہیں، ایک قبر سے دوسری قبر کے درمیان ‏تقریباً 100 میٹر کا فاصلہ رکھا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -