تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

سعودی عرب: پروازوں سے متعلق بڑی خبر

ریاض: سعودی حکام کا کہنا ہے کہ مملکت میں نئی ٹرانسپورٹ حکمت عملی سے 150 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ممکن ہے، دنیا بھر میں 90 کی بجائے 250 ہوائی اڈوں کے لیے پروازیں چلائیں گے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر برائے ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکل سروسز صالح الجاسر نے امکان ظاہر کیا ہے کہ سعودی عرب میں ٹرانسپورٹ اور سامان کی نقل و حمل کے حوالے سے نئی حکمت عملی کے ذریعے 2030 تک 550 ارب ریال (150 ارب ڈالر) کی سرمایہ کاری ہوسکے گی، مختلف شعبے بھی ترقی پائیں گے۔

مملکت میں پبلک ٹرانسپورٹ، ریلویز اور ایئرپورٹس کی توسیع وترقی سمیت دیگر شعبے بھی نئے منصوبے کا حصہ ہوں گے جو ٹرانسپورٹ اور نقل وحمل کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔

وزیر کا کہنا تھا کہ ضروری سرمایہ کاری کا 35 فیصد حکومت مہیا کرے گی اور باقی نجی سرمایہ کاروں کی جانب سے آئے گا، اس پراجیکٹ سے حج اور سیاحت سمیت دیگر شعبے بھی مربوط ہوں گے۔

سعودی حکومت کا پروازوں کے حوالے سے بڑا اعلان

انہوں نے کہا کہ نئی حکمت عملی کے تحت ایئرلائنز موجودہ 90 سے بڑھ کر دنیا بھر میں 250 منزلوں تک رسائی کی کوشش کریں گی، سعودی ایئرپورٹس پر مسافروں کی گنجائش بھی بڑھا رہے ہیں جو 10 کروڑ سے بڑھ کر 33 کروڑ ہوجائے گی۔ خیال رہے کہ مذکورہ بالا اہداف کا حصول 2030 تک مقرر کیا گیا ہے۔

قبل ازیں اپنے ایک بیان میں صالح الجاسر نے کہا تھا کہ نئی منصوبہ بندی کے ذریعے متعدد بین الاقوامی فضائی گروپ بنائے جائیں گے، مملکت میں لاجسٹک زونز اور پلیٹ فارم قائم کررہے ہیں، سعودی بندرگاہوں کا بنیادی ڈھانچہ بھی جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا، پورے ملک میں سڑکوں کے جال کا معیار زیادہ عمدہ بنایا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -