تازہ ترین

حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت دے دی

اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور...

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم...

عالمی بینک نے بھی پاکستان سے کئی مطالبات کر دیے، رپورٹ جاری

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ...

نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد : نوید اشرف کو پاک بحریہ کا...

سعودی عرب: غیرملکیوں کے حوالے سے بڑی خبر!

ریاض: سعودی عرب سے غیر ملکیوں کے ترسیل زر میں گیارہ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں مقیم تارکین وطن نے اگست 2021 کے دوران 11 فیصد رقم زیادہ بھجوائی، انہوں نے رواں سال اگست میں 13.74 ارب ریال کی ترسیل کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ غیرملکیوں نے 2020 کے ماہ اگست میں 12.38 ارب ریال بھجوائے گئے تھے۔

سعودی سینٹرل بینک(ساما) کا کہنا ہے کہ ماہانہ کی بنیاد پر اگست کے دوران تارکین کی ترسیل زر میں 9.8 فیصد کا اضافہ ہوا، جولائی 2021 میں انہوں نے 12.5 ارب ریال بھجوائے تھے۔

ساما نے کہا کہ 2021 کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران تارکین نے 102.97 ارب ریال بھجوائے جو 2020 کے ابتدائی 8 ماہ کے مقابلے میں 6.1 فیصد زیادہ ہیں۔

سعودی سینٹرل بینک کا مزید کہنا تھا کہ 2020 میں تارکین وطن نے 97.03 ارب ریال بھجوائے تھے، سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کی ترسیل زر 2020 کے مقابلے میں 19.25 فیصد کا اضافہ ہوا۔

تارکین نے 2020 میں 149.69 ارب ریال بھجوائے جبکہ 2019 میں انہوں نے 125.53 ارب ریال بھجوائے تھے۔

Comments

- Advertisement -