تازہ ترین

سعودی عرب: زیورات کا کاروبار کرنیوالوں کیلیے بڑی خبر

سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ مملکت میں رائج قانون کے مطابق سعودی مہر کے بغیر سونے کے بسکٹ اور قیمتی پتھر جڑے زیورات کی فروخت جرم ہوگا۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے اس حوالے سے کہا ہے کہ سعودی مُہر کے بعد زیورات میں کوئی ترمیم یا اضافہ بھی غیر قانونی ہوگا اور اس پر سزا ہے۔

پبلک پراسیکیوشن کے مطابق جو بھی شخص سونے کے زیورات میں ملاوٹ یا وزن میں کمی بیشی یا قیمتی پتھروں میں ردوبدل کرے گا یا کسی بھی قسم کی جعلسازی کا مرتکب ہوگا اور معیار سے کھیلنے کی کوشش کرے گا اسے دو برس تک قید اور چار لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہوگی۔

پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ یہی سزا اس شخص کو بھی دی جائے گی جو سعودی مہر لگانے کے بعد زیورات میں کوئی تبدیلی کرے گا یا قیمتی پتھروں میں ردوبدل سے کام لے گا یا ردوبدل یا ملاوٹ کے علم کے باوجود زیورات کا لین دین کرے گا۔

Comments

- Advertisement -